وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کل مردان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعرات 12 جنوری 2017 22:06

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما اوروزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام (کل) جمعہ کو مردان کے حلقہ پی کے 30کے علاقہ بخشالی میں 2بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مردان پریس کلب میں گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر اعظم خان ، ضلعی صدرسید عنایت باچہ اورجنرل سیکرٹری نواب زادہ ارسلاخان ہوتی نے کہاکہ انجینئر امیر مقام کا مردان پہنچے پر والہانہ استقبال کیاجائے گا، جلسے کے لئے 400 فٹ لمبا سٹیج تیار کر لیا گیا ہے اور وہ اہم اعلانات کریں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام پارہوتی کے مقام پر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کے کام کا افتتاح بھی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :