مسلم فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کی شرائط خوش آئند ہیں‘پاکستان کو ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں بننا چاہیئے ‘فوجی عدالتوں کو توسیع دینا ملکی مفاد میں ہے

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری کا بیان

جمعرات 12 جنوری 2017 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری نے کہا ہے کہ مسلم فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کی شرائط خوش آئند ہیںپاکستان کو ایران سعودی کشیدگی میں فریق نہیں بننا چاہیئے فوجی عدالتوں کو توسیع دینا ملکی مفاد میں ہے کیونکہ فوجی عدالتوں کے جرأت مندانہ فیصلوں سے دہشت گردوں پر خوف طاری ہوا ہے دہشت گردی کے فکری ہمدرد فوجی عدالتوں کی مخالفت کررہے ہیں متناسب نمائندگی کا نظام رائج ہو نا چاہیئے الیکشن کمیشن کو مالی و انتظامی طور پر آزاد اور خود مختار بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے پانامہ زدہ حکمران عبرت ناک انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں کھاد پر سبسڈی ختم کرنا کسان دشمنی ہے بیرون ممالک سے لوٹ مار کا پیسہ پاکستان واپس لاکر غیر ملکی قرضے ادا کئے جاسکتے ہیں 63,62پر عمل کرنا لازمی آئینی لازمی تقاضا ہے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دیا جائے انتخابی اصطلاحات کے بغیر آئندہ الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے۔