ہائیکورٹ ۔ ساس کے قاتل کی سزائے موت کوعمر قید میں تبدیل کر دیا گیا

جمعرات 12 جنوری 2017 22:24

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرورکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم کی اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزم افضال کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے اسے ساس کے قتل میں بلاجواز ملوث کیا جبکہ ٹرائل عدالت نے ناکافی ثبوتوں کے باوجود سزائے موت کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل منیر احمد سیال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بیوی کی جانب سے خلع لینے کی رنجش میں ملزم نے اپنی ساس مسرت بی بی کو قتل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے تمام ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی سزائے موت کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :