میئر کراچی وسیم اختر کا پولو گرائونڈ کا دورہ

گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کے انتظامات بہتر انداز میں مکمل کئے جائیں، ہدایت

جمعرات 12 جنوری 2017 22:35

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے پولو گرائونڈ کا دورہ کیا اور افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کے انتظامات بہتر انداز میں مکمل کئے جائیں، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کے اطراف صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ نماز جنازہ میں آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی عدلیہ کے وقار، پاسداری اور قانون و انصاف کے نفاذ میں انتہائی اہم خدمات ہیں اس لئے انہیں پروقار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جانا ضروری ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

#

متعلقہ عنوان :