وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ڈی جی رینجرز سندھ کی ملاقات

کراچی میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ،کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی لانے میں رینجرزکاکلیدی کردارہے،وزیرداخلہ چوہدری نثارکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جنوری 2017 21:01

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری2017ء) :وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ملاقات کی ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے میجر جنرل محمد سعید کو بطور ڈی جی رینجرز سندھ تعیناتی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرِداخلہ کو کراچی کی صورتحال کے بارے میں بریفننگ دی ۔

اس موقع پروزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے میں رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مکمل سپورٹ اور ہر ممکنہ معاونت جاری رہے گی۔