سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے کی سماعت

جمعرات 12 جنوری 2017 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق زمینوں پر قبضہ ختم کروا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پرعدالت میں پولیس نے اپنی رپورٹ بھی جمع کرائی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ عدالتی حکم کے مطابق زمینوں پر قبضہ ختم کروا رہے ہیں۔دوسری جانب الاٹیز کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ پانی کے رسائو کے باعث تعمیرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 6 ماہ گزر جانے کے باجود قبضہ ختم نہیں کروایا گیا۔عدالت میں گلستان جوہر بلاک 10 میں اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ وہ جعلی الاٹمنٹ کر رہے ہیں۔واٹر بورڈ احکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ علاقے میں پانی کی مرمت کا شروع کردیا گیا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا