امریکی سینیٹ نے ہیلتھ انشورنس پروگرام اوباما کیئر منسوخ کرنیکی منظوری دیدی

متعلقہ کمیٹیوں کو پروگرام کو منسوخ کرنے کیلئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کا حکم سینیٹ کے 51 ارکان نے اوباما کیئر کی منسوخی کی قرارداد کے حق میں ،48 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا، قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے جس پر اگلے ہفتے رائے شماری متوقع

جمعرات 12 جنوری 2017 22:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) امریکی سینیٹ نے صدر براک اوباما کے ہیلتھ انشورنس پروگرام ''اوباما کیئر'' کو منسوخ کرنے کی منظوری دیدی، متعلقہ کمیٹیوں کو پروگرام کو منسوخ کرنے کے لئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے صدر براک اوباما کے ہیلتھ انشورنس پروگرام ''اوباما کیئر'' کو منسوخ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ کے 51 ارکان نے اوباما کیئر کی منسوخی کی قرارداد کے حق میں جبکہ48 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے جہاں اگلے ہفتے اس پر رائے شماری کی توقع ہے۔ اوباما کیئر کی منسوخی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر کی منسوخی کا وعدہ کر چکے ہیں اور سینیٹ کی کارروائی اس جانب پہلا قدم ہے۔