حکومت نے منی ٹریل بتادی تو ان کا کیس مضبوط ورنہ بے جان ہوگا،آئین کے آرٹیکل62,63پرپورا نہ اترنے پر12ارکان کو نااہل کیا گیا، انہیں بھی واپس بلایا جائے یا پھر وزیراعظم کو بھی گھر بھیجا جائے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ او ررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ او ررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر منی ٹریل بتادی تو ان کا کیس مضبوط ورنہ بے جان ہوگا،آئین کے آرٹیکل62,63پرپورا نہ اترنے پر12ارکان کو نااہل کیا گیا،یاانہیں بھی واپس بلایا جائے یا وزیراعظم کو بھی گھر بھیجا جائے۔وہ جمعرات کو پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

شیخ رشید نے کہاکہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے،سرکار کی طرف سے آج جواب آئے گا،پورا یقین ہے،کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ بارہ ملین درہم میں اتنی برکت تھی کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کو طلب کیا جائے کیوں کہ کیس ان کے گرد گھومتا ہے،حکومت نے اگر منی ٹریل بتادی تو ان کا کیس مضبوط ورنہ بے جان ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل62,63پرپورا نہ اترنے پر 12ارکان کو نااہل کیا گیا،یاانہیں بھی واپس بلایا جائے یا وزیراعظم کو بھی گھر بھیجا جائے۔حکومت نے ابھی تک منی ٹریل سے متعلق کچھ نہیں بتایا،پانامہ کیس تاریخی کیس ہے،حکومت کے پاس دلائل اور ثبوت کے طور پر کچھ نہیں،(ن) لیگ ڈنگ ٹپائو پالیسی پر کام کر رہی ہے۔…(خ م+ار)