باسط علی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،باسط علی خان کو ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے روکا گیا تھا، خبریں غلط ہیں کہ باسط علی کو نکالا گیا،نئی تقرریوں کے حوالہ سے باقائدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا

پی سی بی چیئر مین شہریار خان کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 23:03

باسط علی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ باسط علی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،باسط علی خان کو ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے روکا گیا تھا، خبریں غلط ہیں کہ باسط علی کو نکالا گیا۔نئی تقرریوں کے حوالہ سے باقائدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ نئی تقرریوں کے حوالہ سے باقائدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا، باسط علی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، باسط علی خان کو ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے روکا گیا تھا، کبیر خان سے ملاقات ہو گئی ہے، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیئے انکے تحفظا ت دور کر دیئے گئے ہیں، شہریار خان نے کہا کہ خبریں غلط ہیں کہ باسط علی کو نکالا گیا ۔

متعلقہ عنوان :