شامی تنازعے میں مصر شامل نہیں ہو گا، مصری وزیر خارجہ

جمعرات 12 جنوری 2017 23:06

قاہرہ/برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا ہے کہ شامی تنازعے میں مصر شامل نہیں ہو گا۔ جرمن دارالحکومت برلن میں نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اٴْن کا ملک شامی تنازعے میں کسی صورت شریک نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ چھ برسوں سے عالمی برادری کی توجہ اِس تنازعے کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ شکری کے مطابق تنازعے کا حل فریقین کے درمیان امن معاہدے سے ہی ممکن ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ اٴْن کا ملک شامی اپوزیشن کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے پر کام کر رہا ہے۔ شکری کے بقول شامی حکومت کو لچک دکھانے کے لیے قاہرہ حکومت نے کئی مرتبہ کہا ہے اور سیاسی عمل سے ہی مکمل امن قائم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :