لاہور، ایم این اے کا ساتھیوں سمیت تاجر پر تشدد، اغوا کر کے لے گئے

نیم مردہ حالت میں سادے کاغذوں اور اسٹام پیپر پر دستخط کرواکر سڑک پر پھینک دیا

جمعرات 12 جنوری 2017 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) ایم این اے کا ساتھیوں سمیت تاجر پر تشدد اغوا کر کے لے گئے ۔ نیم مردہ حالت میں سادے کاغذوں اور اسٹام پیپر پر دستخط کرواکر سڑک پر پھینک دیا ۔ تاجروں کے احتجاج اور وزیر اعلیٰ سیکرٹری بلاک کر نے پر آئی جی پنجاب کے حکم سے انکوائری شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نشر کالونی کے مکینوں اور تاجروں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹری کے باہر ایک ایم این اے اور اسکے بھائی اورساتھیوںکے خلا ف احتجاج کر کے الزام لگایا کہ ایم این اے نے اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں سے ملک آصف کو اٹھایا اور فیکٹری میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

اپنے بیان میں آصف نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایم این اے اور اسکے بھائی نے سادے کاغذوں پر اور سٹام پیپرز پر دستخط اور انگوٹھیں کرو الئے ۔بعدا زاں نیم مردہ حالت میں سڑک پر پھینک دیا۔ آصف کے عزیز اور تاجرآصف کو اسی حالت میں چار پائی پر ڈال کر وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی وہ بضد تھے کہ وزیر اعلیٰ کے آنے پر ہی واپس جائیں گے دو گھنٹے احتجاج جاری رہا ۔ بعد ازاں آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انکوائری کے لئے طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :