ڈان لیکس سنجیدہ مسئلہ ہے ، انکوائری ہونی چاہیے، سنجیدگی کا یہ عالم ہے 4دن میں بات کی تہہ تک پہنچنے کا اعلان کیاگیا ،4ماہ گزر گئے ابھی تک تحقیقات نامکمل ہیں ، وزیردفاع نے جنرل(ر) راحیل شریف بارے چہ مگوئی پر مبنی بات کی

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈان لیکس سنجیدہ مسئلہ ہے ، انکوائری ہونی چاہیے، سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ 4دن میں بات کی تہہ تک پہنچیں گے ،4ماہ گزر گئے ابھی تک انکوائری نامکمل ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی بھی بات پر ڈٹی ہوئی ہے ، آخر حکومت کس کی انکوائری کر رہی ہے ، پاکستان کا عام شہری پہلے سے بھی زیادہ کنفیوز ہوگیا ، انکوائری آخر کس کی کر رہے ہیں ، حقیقت کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بات سلجھنے کی بجائے الجھتی جا رہی ہے ، حقائق سامنے آئیں گے ، قوم کب تک انتظار کرے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹر پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیردفاع نے جنرل(ر) راحیل شریف بارے میں چہ مگوئی پر مبنی بات کی۔ اس طرح دنیا کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے (ع ر)