پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں قربانیوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، کوئی پریشان نہ ہو ہم اپنے اداروں کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں ، مریم نواز شریف اور فواد حسن فوا دکا ڈان لیکس انکوائری سے کوئی تعلق نہیں، خبر نہیں تھی بلکہ خبر بنا دی گئی،اس بات کی ہی انکوائری ہو رہی ہے ، ذمہ دار لوگ انکوائری کر رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعرات 12 جنوری 2017 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں دی گئی قربانیوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، کوئی پریشان نہ ہو ہم اپنے اداروں کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں ، مریم نواز شریف اور فواد حسن فوا دکا ڈان لیکس انکوائری سے کوئی تعلق نہیں، خبر نہیں تھی بلکہ خبر بنا دی گئی۔

اس بات کی ہی انکوائری ہو رہی ہے ، ذمہ دار لوگ انکوائری کر رہے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ڈان لیکس انکوائری میں ان دونوں کا کبھی کوئی تذکرہ نہیں آیا ہے اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف کا اس انکوائری سے کوئی لنک تھا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی نے سوال اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سنی سنائی بات ہو گی کہ ڈان لیکس معاملے پر مریم نواز شریف کا نام لیا جائے۔

اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ دونوں کا ان لیکس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں جن بھی لوگوں کا ان لیکس سے کوئی تعلق تھا ان سب کو بلا کر جواب طلب کیا گیا۔ ان میں مریم نوا زشریف اور فواد حسن فواد کے نام شامل نہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جن افراد سے تحقیقات کی گئی ہیں ان کی تفصیلات سب کے سامنے آ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے یہ انکوائری جے آئی ٹی طرز کی ہے جس میں آئی بی ‘ آئی ایس آئی پولیس کے لوگ شامل ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اگر سنجیدہ نہ ہوتی تو یہ انکوائری بھی نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں دی گئی قربانیوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ خبر نہیں تھی بلکہ خبر بنا دی گئی۔ اس بات کی ہی انکوائری ہو رہی ہے۔ ذمہ دار لوگ انکوائری کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم اور حکومت نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی بجائے قومی مفاد ‘ ادااروں کو قومی مفاد کو زیادہ عزیز سمجھا ہے۔

کوئی پریشان نہ ہو ہم اپنے اداروں کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کا براہ راست اس انکوائری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انکوائری کی رپورٹ رواں ماہ یا آئندہ ماہ تک آ جائے گی۔ وزیر داخلہ حتمی تاریخ کے بارے میں بتائیں گے اور وہی اس کا فیصلہ کریں گے کہ انہیں رپورٹ کب موصول ہو گی۔ وہ بھی براہ راست انکوائری سے تعلق نہیں رکھتے۔ ……(رانا)