جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2004ء کے قانون کے مطابق جاری کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا

جمعرات 12 جنوری 2017 23:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2004ء کے قانون کے مطابق جاری کی ہے، اس فہرست کو2005ء , 2011ء اور 2015ء میں بھی جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’لائیو ایٹ فائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے جوہری و حیاتیاتی ہتھیاروں کی یہ فہرست جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم پوری دنیا کو یہ بتائیںکہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان جوہری عدم پھیلائو کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :