پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت کے بارہ منصوبوں کے لئے نو ارب روپے مختص کئے گئے ،ْمیر حاصل بزنجو
حکومت نے کوئی گندم درآمد نہیں کی‘ گندم کی درآمد روکنے کے لئے ڈیوٹی بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی ،ْسکندر حیاس بوسن ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر 2016ء میں 21 مقدمات درج کئے گئے ،ْانجینئر بلیغ الرحمن حکومت مختلف ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے ،ْشیخ آفتاب ،ْ سینٹ میں وقفہ سوالات
جمعرات 12 جنوری 2017 23:30
(جاری ہے)
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر 88 ٹول پلازے فعال ہیں۔
ٹول پلازوں کو کشادہ کرنے کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ اس وقت مینوئل ٹول پلازوں کی تعداد 57 ہے جبکہ ایم ون پر دس ‘ ایم تھری اور ایم فور پر تین تین اور ایم فور پر چار ٹول پلازے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹول پلازے کو کشادہ کرنے سے مسافر وں کو بہت سہولت ملی ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت مختلف ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ مواصلات کی سہولت بہتر ہونے سے تجارت بھی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد‘ تہران‘ استنبول روڈ ریل راہداری کو فعال کیا گیا تھا لیکن چند رکاوٹوں کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ ان رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں اجلاس بھی ہو چکا ہے۔ امید ہے کہ اس راہداری کو جلد فعال کردیا جائے گا۔وفاقی وزیر بندرگاہیں و جہاز رانی میر حاصل بزنجو نے کہا کہ اس رقم میں سے آٹھ ارب 91 کروڑ خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ 13 مئی 2016ء کو 88 کروڑ 12 لاکھ روپے خزانہ ڈویژن کو واپس کردیئے گئے۔میر حاصل بزنجو نے ایوان کو بتایا کہ فشنگ پالیسی کی تیاری کے لئے کام ہو رہا ہے۔ اس وقت تک پاکستان کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے کوئی لائسنس جاری نہیں کیا گیا اور ہماری تجویز ہوگی کہ ملکی ماہی گیروں کے مفاد کے تحفظ کے لئے ایسا لائسنس جاری بھی نہیں ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا کہ 2013-14ء میں گندم پر درآمدی ڈیوٹی دس فیصد تھی جوکہ 2015-16ء میں یہ ڈیوٹی بڑھا کر 25 فیصد کی گئی جسے بعد میں 40 فیصد کردیا گیا۔ جسے اب بڑھا کر 60 فیصد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال کے دوران فلور ملز مالکان نے ہی گندم درآمد کی تھی جسے روکنے کے لئے ڈیوٹی بڑھائی گئی ۔ اس وقت بھی ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ای سی سی سے درخواست کی ہے کہ سندھ اور پنجاب کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ ذخیرہ وافر ہے اس لئے اجازت دے دی جائے گی۔ 2015-16ء کے دوران گندم کی طلب 25 ملین ٹن تھی جبکہ پیداوار 25.63 ملین ٹن رہی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ یکم مارچ 2015ء کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظور شدہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2015ء کے نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں کو تیس جون 2016ء تک منجمد کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2013ء میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر 27 مقدمات درج کئے گئے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی ہوتی ہے تاہم فیصلوں پر عملدرآمد کی پیروی مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کرتا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے 27 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ گندم‘ تیل دار بیج‘ مکئی‘ چاول اور گنے کی نئی اقسام کو فروغ دیا جارہا ہے۔ سرکاری اور نجی شعبے کی معاونت سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مویشیوں کی افزائش کے لئے بھی کسانوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ میرپور اور ڈیرہ غازی خان میں سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ہسپتال تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو سال میں اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کی جانب سے کوئی ہائوسنگ سکیم شروع نہیں کی گئی تاہم رائے رائے ونڈ روڈ لاہور میں او پی ایف ہائوسنگ سکیم فیز ٹو کی ترقی کے لئے کام شروع ہوگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.