پانامہ پیپرز کے حوالے سے پی ٹی آئی عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے پی ٹی آئی عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور شریف خاندان نے اس حوالے سے ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا ہے اس لیے پی ٹی آئی کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے پی ٹی آئی نے متضاد بیانات دئیے ہیں۔