بریگیڈیئر جنرل ایرج مسجدی عراق میں ایران کے سفیر مقرر

جمعہ 13 جنوری 2017 10:56

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ایران نے پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کے کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر جنرل ایرج مسجدی کو عراق میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجدی بغداد میں تہران کے موجودہ سفیر حسن دانائی کی جگہ لیں گے۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر جنرل مسجدی کا تقرر جنرل قاسم سلییمانی (قدس فورس کے کمانڈر) اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے درمیان اتفاق رائے سے عمل میں آیا ہے۔پاسداران انقلاب بغداد میں ایرانی سفارت خانے کو خطے میں ایرانی رسوخ کے پھیلاؤ کے حوالے سے تزویراتی اہمیت کا حامل شمار کرتے ہیں۔ 2003ء میں صدام حکومت کے سقوط کے بعد سے بغداد میں تمام ایرانی سفیروں کا تعلق پاسداران انقلاب سے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :