غزہ میں پھر توانائی کا بحران ،دن میں صرف چار گھنٹے بجلی

جمعہ 13 جنوری 2017 10:56

غزہ میں پھر توانائی کا بحران ،دن میں صرف چار گھنٹے بجلی

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) اسرائیل کی برّی ،بحری اور فضائی ناکا بندی کا شکار غزہ ایک مرتبہ پھر توانائی کے بحران کا شکار ہوگیا ہے ، محصور فلسطینیوں کو دن میں صرف تین سے چار گھنٹے بجلی مل رہی ہے جس سے وہ گوناگوں مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غزہ میں دسمبر سے بجلی کا یہ نیا بحران جاری ہے۔اس سے قبل اہلِ غزہ کو دن میں آٹھ گھنٹے تک بجلی مہیا ہوتی تھی لیکن سردی کی شدت کے ساتھ بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور طلب کے مطابق بجلی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حکام کو لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔رات کو تو غزہ شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوتا ہے اور ہر طرف ہو کا عالم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :