اقوام متحدہ کے تحت جلد شام امن مذاکرات کا انعقاد کیا جائے ، فرانس

جمعہ 13 جنوری 2017 10:57

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) فرانس نے کہا ہے کہ شام میں جاری تنازعے کے حل کے لیے جلد اقوام متحدہ کی نگرانی میں امن بات چیت کا انعقاد کیا جائے۔فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے نئے سال کے آغاز پر دوسرے ممالک میں تعینات اپنے ملک کے سفیروں سے خطاب میں یہ مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ ''مذاکرات جتنا جلد ممکن ہوں ،بحال کرنا ہوں گے اور یہ جنیوا میں 2012ء میں طے شدہ فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کی نگرانی اور ثالثی میں ہونے چاہییں۔صدر اولاند شامی حزب اختلاف کے حامی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب فریم ورک کے لیے بات چیت کی ضرورت نہیں تھی۔اس کے قواعد وضوابط تو پہلے ہی سے طے شدہ ہیں۔