فرانس نے اسرائیلی ڈرون طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

جمعہ 13 جنوری 2017 10:57

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) صہیونی حکومت کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ ہی فرانس نے ایک بار پھر اسرائیلی ڈرون خریدنے سے انکار کر دیا۔عرب خبررساں ادارے قدس کے مطابق فرانس کی طرف سے اسرائیلی حکومت کے تیار کردہ ڈرون طیارے کی خریداری سے انکار کر دیئے جانے کے بعد اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی البیت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی البیت فرانس کے ساتھ سو ملین ڈالر مالیت کا سودا کرنا چاہتی تھی لیکن فرانس نے اسرائیلی کمپنی البیت کے ڈرون طیارے خریدنے سے انکار کر دیا۔اسرائیلی حکومت کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلانے والی تحریک بی ڈی ایس نے بھی فرانس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہی- مذکورہ تحریک کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ فرانس کے اس فیصلے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی البیت تجارتی لحاظ سے دیوالیہ ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :