شامی تنازعے میں مصر شامل نہیں ہو گا، مصری وزیر خارجہ

جمعہ 13 جنوری 2017 11:02

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا کہ اٴْن کا ملک شامی تنازعے میں کسی صورت شریک نہیں ہو گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انہوںجرمن دارالحکومت برلن میں انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ چھ برسوں سے عالمی برادری کی توجہ اِس تنازعے کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ شکری کے مطابق تنازعے کا حل فریقین کے درمیان امن معاہدے سے ہی ممکن ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ اٴْن کا ملک شامی اپوزیشن کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کو لچک دکھانے کے لیے مصری حکومت نے کئی مرتبہ کہا ہے اور سیاسی عمل سے ہی مکمل امن قائم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :