آسٹریلیا پاکستان میں 2لاکھ 25 ہزار کپاس کے کاشتکاروں کو تربیت فراہم کرے گا

جمعہ 13 جنوری 2017 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) آسٹریلیا پاکستان میں 2لاکھ 25 ہزار کپاس کے کاشتکاروں کو تربیت فراہم کرے گا جس سے کپاس کی ملکی پیداوار کے فروغ میں مدد ملے گی منصوبہ کیلئے آسٹریلیا کی حکومت 5 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کی مالی معاونت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے ہائی کمشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں کپاس کے کاشتکاروں کی تربیت کا منصوبہ آسٹریلوی حکومت ‘ کاٹن آسٹریلیا اور بیٹر کاٹن انیشی ایٹو ( بی سی آئی) کی باہمی شراکت سے مکمل کیا جائے گا۔

بی سی آئی کی چیف آپریٹنگ آفیسر لینا سٹفگارڈ نے کہا ہے کہ منصوبہ سے کپاس پیدا کرنے والے ممالک کے باہمی اشتراک میں اضافہ ہوگا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کے ذریعے پچاس کی پیداوار اور معیار میں بہتری میں معاونت حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :