پہلا ایک روزہ میچ، آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ گر گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 13 جنوری 2017 10:46

پہلا ایک روزہ میچ، آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ گر گئی

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری۔2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ گر گئی ہے اور پراعتماد بلے بازی کر رہے آسٹریلوی بلے باز میکس ویل 60 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں حسن علی نے 31 اوور کی آخری گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروایا۔ 78 رنز پر 5 کھلاڑی آئوٹ ہونے کے بعد میتھیو ویڈ اور میکس ویل نے آسٹریلوی باری کو سنبھالا ۔ دونوں نے 82 رنز کی شراکت داری کی۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :