پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ میں کل چار میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 13 جنوری 2017 11:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے مزید چار میچز کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ مرغزار گرائونڈ پر کراچی بیلو کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ارباب سٹیڈیم پشاور میںکراچی وائٹس اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ ، اسلام آباد میں لاہور اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پنڈی سٹیڈیم ، راولپنڈی میں لاہور وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 23 اور 24 جنوری کو جبکہ 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔