شام کے فوجی اڈے پراسرائیلی راکٹ بمباری،آگ لگ گئی

حملوں سے جانی ومالی نقصان کا پتہ نہیں چل سکا،اسرائیل خاموش،جوابی حملوں کے لیے تیار رہیں،شامی فوج کی دھمکی

جمعہ 13 جنوری 2017 11:59

شام کے فوجی اڈے پراسرائیلی راکٹ بمباری،آگ لگ گئی

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) شام نے اسرائیل پر دمشق کے مغرب میں فوجی ہوائی اڈے پر بمباری کا الزام لگایا ہے۔شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق شامی فوج کا کہنا تھا مزی کے ہوائی اڈے پر کئی راکٹ گرے جس کے باعث آگ لگ گئی ۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ماضی میں بھی اسرائیل نے نہ تو شام میں فوجی کارروائی کی کبھی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔

اندیشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد کئی بار اس اسلحے کو نشانہ بنایا ہے جو حزب اللہ کے لیے روانہ کیا جانے والا تھا۔شامی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مزی کے فوجی اڈے میں دھماکے ہوئے ہیں اور ایمبولینس اڈے کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ شامی فوج نے اسرائیل کو اس حملے کے سنگین نتائج کی تنبیہہ کی ہے