آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں واپڈا وزیر اعظم پاکستان کے اختیارات سے دس قدم آگے متعد دیہات اور شہر اندھیرے میں ڈوب گئے

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے 14گھنٹے تک برقرار شہریوں کا مختلف مقامات پر احتجاج 2سے 3،3گھنٹے بجلی ٹرپ ہونے کا ڈرامہ کا سلسلہ جاری

جمعہ 13 جنوری 2017 12:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں واپڈا وزیر اعظم پاکستان کے اختیارات سے دس قدم آگے متعد دیہات اور شہر اندھیرے میں ڈوب گئے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے 14گھنٹے تک برقرار شہریوں کا مختلف مقامات پر احتجاج 2سے 3،3گھنٹے بجلی ٹرپ ہونے کا ڈرامہ کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاںنواز شریف کے اعلانات وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے واپڈا دونوں وزراء پر بھار ی 6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے بجائے 12سی14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا شہری پریشان تفصیلات کے مطابق 4دن کی چاندنی پھر اندھیری رات وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی تجویز پر لوڈ شیڈنگ میں کمی کرکے 6گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کرنے کی واپڈ ا کو ہدایات تو جاری کی اس کے بعد برقیات مظفرآباد کے سینئر افسرانوں سمیت لوڈ شیڈنگ پر ایبٹ آبا د میں آئیسکو واپڈا سے ملاقات اور معاہدہ کے باوجود گریڈ اسٹیشن بیلہ نور شاہ تمام تر حکومتی اور افسرانوں کی میٹنگوں کا ستیا ناس کردیا دارلحکومت مظفرآباد کے دیگر علاقے چہلہ بانڈی ، سماں بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ 12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برقیات اور واپڈا کا کہنا ہے کہ معمولی ٹرپ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری جو معمولی 3،3،،4،4گھنٹے بجلی ٹرپ ہوکر شہر اور دیہات اندھیرے میں ڈوبے رہتے ہیں جس سے انسانی زندگی اور کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گئے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت آزادکشمیر اور پاکستان صرف عوام کو لولی پوپ دینے کے کچھ اقدامات نہیں کر رہی اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی جس کی ذمہ داری واپڈا اور برقیات پر ہوگی ۔