حج کو ٹہ کی بحالی پر مکہ کی بزنس کیمو نٹی میں خوشی کی لہر

جمعہ 13 جنوری 2017 12:28

ْ ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) سعودی حکومت کی طرف سے حج کوٹہ کی بحالی کے بعد تاجر کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساںا دارے کے مطابق مکہ کی بزنس کمیونٹی کے ارکان نے حج کوٹہ کی بحالی کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیمبر آف کامرس کے رکن ماہیر جمال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 4سالوں میں حج کوٹہ کی پابندی کے بعد سے لیکر اب تک بزنس انڈ سٹری کو 60ارب ریال کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ جو سالانہ 15ارب ریال بنتا ہے تاہم بز نس کمیونٹی نے مکہ اور مدینہ منورہ کی توسیع کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے کیونکہ اب ان کو پہلے سے زیادہ کوٹہ ملنے کی توقع ہے جس سے انکو گزشتہ 4سالہ خسارہ کم کرنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :