شارجہ میں بچے کی گردن غلطی سے کار کے شیشیے میں پھنس گئی،حالت غیر

جمعہ 13 جنوری 2017 12:28

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) شارجہ میں گزشتہ روز 2سالہ بچے کی گردن اچانک غلطی سے کار کے شیشے میں پھنسنے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی خاتون ڈرائیونگ کر رہی تھی اور اسکی بیٹی اور 2سالہ بیٹا پیچھے بیٹھے تھے بچہ شیشے سے باہر جھانک رہا تھا کہ اچانک اسکی بہن نے آٹو میٹک شیشے کا بٹن دبا دیا جس کی وجہ سے بچے کی گردن شیشے میں پھنس گئی۔بہن نے گھبرا کر شور مچایا تو خاتون نے گاڑی روک کر شیشہ نیچے کیا اور بچے کو نکال کر سول ڈیفنس کے عملے کو اطلاع دی ۔سول ڈیفنس اہلکاروں نے بچے کو فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :