ججز نظر بندی کیس کی سماعت ، سابق صدر پرویز مشرف کو 9 فروری کو پیش ہونے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 جنوری 2017 12:32

ججز نظر بندی کیس کی سماعت ، سابق صدر پرویز مشرف کو 9 فروری کو پیش ہونے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جنوری 2017ء) : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 9 فروری کو عدالت میں پیش یہونے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب اے ٹی سی میں سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کی درخواست بھی دائر کی گئی ۔ پرویز مشرف نے وکیل کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں، درخواس میں استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے جائیں۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وزارت داخلہ پہلے ہی پرویز مشرف کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا چکی ہےعدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی پر فول پروف سکیورٹی دینے کی درخواست منظور کر دی ۔ جبکہ سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی آئندہ سماعت پر سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف آئندہ سماعت پر بھی پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :