ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میںگزشتہ سال کم رقم جمع ہوئی، وزیر قانون زاہد حامد کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 13 جنوری 2017 12:59

اسلام آباد ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں ایکسپورٹس کم ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال کم رقم جمع ہوئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ 2015-16ء کے دوران ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کے طور پر پانچ ہزار 365 اعشاریہ 62 ملین روپے وصول کئے گئے۔ ایکسپورٹ کم ہونے کی وجہ سے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس رقم میں کمی آئی۔

متعلقہ عنوان :