وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار سکیموں کو بند کیا جاچکا ہے، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 13 جنوری 2017 12:59

اسلام آباد ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار سکیموں کو بند کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار سکیموں کے لئے تخصیص میں اضافے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ یہ دونوں سکیمں بند ہو چکی ہیں۔ ان میں کئی مسائل تھے۔ 2013ء میں ان سکیموں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ بی آئی ایس پی پروگرام کا دائرہ ہم نے وسیع کیا ہے۔ وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار کو بند کرنے کے پیچھے کوئی سیاسی وجہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :