سٹیل ملز کی نجکاری کا معاملہ نجکاری کمیشن میں ہے،وزیر صنعتیں و پیداوار

جمعہ 13 جنوری 2017 12:59

اسلام آباد ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کا معاملہ نجکاری کمیشن میں ہے ‘ اس وقت اس کی پیداوار رکی ہوئی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیر صنعتیں و پیداوار نے بتایا کہ 30-11-2016ء تک پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ گیس کے بل کی مد میں 46.25 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے۔

حکومت کی جانب سے سٹیل ملز کی نجکاری کے عمل کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان ملز کو امدادی پیکج فراہم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اپریل 2014ء میں مل چھ فیصد سی اے یو پی پر کام کر رہی تھی۔ امدادی پیکج کے نتیجے میں خام سٹیل کی پیداوار جولائی 2014ء کے 9.4 فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2014ء تک 40.6 فیصد ہوگئی۔ اس وقت پیداوار رکی ہوئی ہے۔ وزیر صنعتیں و پیداوار نے بتایا کہ سٹیل ملز کی لیز میں چین اور ایران بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کرنا ہے نجکاری کمیشن نے کرنا ہے۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ جو قرضے حاصل کئے گئے ہیں وہ اپنی استعداد کو مدنظر رکھ کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :