امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا آخری غیر ملکی دورہ، ویتنام پہنچ گئے

جمعہ 13 جنوری 2017 13:27

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا آخری غیر ملکی دورہ، ویتنام پہنچ گئے
ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری اپنے آخری غیر ملکی دورے پر ویتنام پہنچ گئے ۔ جمعہ کو جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ ہنوئی میں ویتنامی حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد جان کیری چوتھی مرتبہ ویتنام کا دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنے اِس دورے کے دوران وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ ویتنام کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ٹرونگ سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔ پارٹی کے سربراہ اِس وقت چین کے دورے پر ہیں۔ وہ اپنے اِس دورے کے دوران دریائے میکانگ کے ڈیلٹا میں واقعے کا ماؤ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ 60 کی دہائی میں جنگی مشن پر تعینات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :