افراد کو لاپتہ کرنے کے حوالے سے بل لانے کیلئے پارلیمانی لیڈرز سے آپ خود بات کریں، یہ چیئر کا کام نہیں، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا فرحت اللہ بابر سے مکالمہ

جمعہ 13 جنوری 2017 13:27

افراد کو لاپتہ کرنے کے حوالے سے بل لانے کیلئے پارلیمانی لیڈرز سے آپ ..
اسلام آباد ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر فرحت اللہ بابر سے کہا ہے کہ افراد کو لاپتہ کرنے کے حوالے سے بل لانے کیلئے پارلیمانی لیڈرز سے آپ خود بات کریں اس کیلئے بات کرنا چیئر کا کام نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے بل لانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن وہ بل نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بہت اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے، اب اسلام آباد سے بھی لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں، کل ایک اور فرد کو اٹھانے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس معاملے پر بل لانے کے لئے آپ تمام پارلیمانی لیڈرز سے خود بات کر سکتے ہیں یہ چیئر کا کام نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :