چین فرانس تعلقات میں استحکام پیدا ہوا ہے

ہمارے تعلقات نے آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے پر بھرپور کردار ادا کیا ایشیاء بحرالکاہل کے تمام ممالک کیساتھ تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں ، فرانسیسی صدر

جمعہ 13 جنوری 2017 14:11

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) فرانس کے صدر فرانکوئس ہالینڈ نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار تعلقات کو سراہا ہے ، یہاں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کے درمیان تعلقات میں گذشتہ چند برسوں کے درمیان بڑی گرمجوشی پید ا ہوئی ہے ، ہماری کوششو ں سے اس عظیم ملک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے میں مددملی ہے ، چین اور فرانس کے درمیان تعلقات میں 2014ء سے خصوصی طورپر استحکام پیدا ہوا ہے جبکہ دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی ، فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ ہم عالمی منظر پر چین کا ساتھ دینے کے قابل ہو گئے ہیں اور ہمارے اس تعلق نے آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے پر کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرانس ایشیاء بحرالکاہل کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے ۔

متعلقہ عنوان :