چین یوکرائن سفارتی تعلقات کی 25ویں سالگرہ

سالگرہ کے موقع پر خصوصی تصویری نمائش کا ا ہتمام کیا گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 14:11

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) چین اور یوکرائن اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، اس موقع پر تصویروں کی ایک بڑی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ، یہ نمائش وزارت خارجہ میں منعقد ہورہی ہے جس میں تصویروں کی ایک تیس شہ پارے رکھے گئے ہیں جو دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان منعقد ہونیوالے تاریخی اجلاسوں کی نشاندہی کرتے ہیں ،نمائش میں یوکرائن حکومت کے نمائندوں ، مقامی اور غیر ملکی سفارتکاروں اور کاروباری شخصیات سمیت 100مہمانوں نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوکرائن کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری اینڈری زیاٹس نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ کیف بیجنگ کے ساتھ ان تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :