ممبر کشمیر کونسل میر یونس کا ہجیرہ بس حادثہ اور باغ سکول میں ٹرک گھسنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

جمعہ 13 جنوری 2017 14:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و ممبر کشمیر کونسل میر یونس کی جانب سے گزشتہ روز ہجیرہ میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونیو الے 6افراد جبکہ 22زخمی جبکہ بیر پانی ضلع باغ کے مقام پر سکول کی عمارت پر ٹرک گرنے سے 3طالبا ت سمیت خواتین ٹیچرز جاں بحق اور22سے زائد زخمیوں پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں مانگی میر محمد یونس نے کہا کہ اللہ سب کو امان اور حفظ میں رکھے 2016ء کے بعد 2017ء آزادکشمیر میں ٹریفک حادثات کے واقع بڑھنے لگے ہیں جبکہ گزشتہ روز ہجیرہ کے مقام پر جاں بحق ہونے والے 6افراد جبکہ 22زخمی ہوگئے تھے یہ زخم ابھی بھرے نہیں تھے کہ بیر پانی باغ میں ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث سکول کی عمارت پر ٹرک گرنے کے باعث 3طالبات سمیت ایک خواتین ٹیچر جاں بحق ہوگئے جبکہ 22سے زائد زخمی ہیں ان میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو شدید زخمی ہیں ان کی ٹانگیں اور باز و کٹ گئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے اور مرنے والے افرا دکے خاندانوں کو صبر کرنے کی طاقت عطا فرمائیں انھوںنے کہا کہ آزادکشمیر میں حادثات سے بچنے کے لئے حکومتی سطح پر نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعا کریں او رجو حادثہ میں وفات پا گئے ہیں ان کے لئے بھی دعائے مغفرت مانگیں ۔

متعلقہ عنوان :