تیسرا لائلپور انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز18 جنوری سے ہو گا

جمعہ 13 جنوری 2017 14:24

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تیسرا لائلپور انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ 18 سے 20 جنوری تک کھیلا جائے گا جس میں پنجاب بھر کے کبڈی کلبز شرکت کریں گے ۔ سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رانا عمران احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند کلب اپنا نام 14 جنوری تک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں جمع کرا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کلب میں چودہ کھلاڑی اور ایک مینجر کا نام جمع کرانا لازمی ہو جبکہ ایک کھلاڑی کسی ایک کلب کی طرف سے ہی کھیلنے کا اہل ہو گا ۔ انہوں نے دیگر شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کو دوران میچ بام یا تیل وغیرہ جسم پر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کسی کھلاڑی پر میچ ریفری کو شک ہوا تو اسے باہر نکال دیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے فون نمبر 041-9200384 اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے موبائل نمبر 0300-8655100 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :