نیب کے قانون میں ترمیم کے لئے 20رکنی پارلیمانی کمیٹی بنی لیکن حکومت نے ہم پر آرڈیننس مسلط کردیا

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 جنوری 2017 14:24

نیب کے قانون میں ترمیم کے لئے 20رکنی پارلیمانی کمیٹی بنی لیکن حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب کے قانون میں ترمیم کے لئے 20رکنی پارلیمانی کمیٹی بنی لیکن حکومت نے ہم پر آرڈیننس مسلط کردیا‘ نیب چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق پارلیمان کی بیس رکنی کمیٹی تشکیل پاگئی تھی۔ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں نیب آرڈیننس پر ہم نے اپنا موقف پیش کیا۔ پوری پارلیمنٹ نے کہا کہ نیب چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ نیب قانون کے از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے جو آرڈیننس نافذ کیا اس کی ضرورت نہیں ۔