بھارتی فوج اور پولیس بھوکی ، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 جنوری 2017 14:27

بھارتی فوج اور پولیس بھوکی ، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جنوری 2017ء) : حالیہ دنوں میں بھارتی فوج اور بھارتی پولیس کے افسران کی شکایات سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں جن پر تاحال حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی اپنے جوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئی اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

البتہ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو اسرجیکل ااسٹرائیک کی دھمکی ضرور دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راؤ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر پاکستان نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاکستان میں دوبارہ سرجیکل اسٹرائیکس کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کا بھونڈا اور جھوٹا دعویٰ کر چکا ہے۔