طلباء پر تشدد کرنیوالے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے پی ٹی ماسٹر اور ہیڈ ماسٹر معطل
کسی ٹیچر کو بچوں کو مارنے کی اجازت نہیں ، مار نہیں، پیار کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا‘وزیر تعلیم رانا مشہود احمد
جمعہ 13 جنوری 2017 14:47
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے پی ٹی ماسٹر کی بچوں کو سزا دینے کی خبر نشر ہونے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈ کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے انکوائری کے بعد سکول کے پی ٹی ٹیچر طارق محمود اور پرنسپل محمد شہباز کو معطل کردیا ۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق کسی ٹیچر کو بچوں کو مارنے کی اجازت نہیں ،بلکہ مار نہیں، پیار کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے نفاذ سے سرکاری سکولوں کی حالت مزید بہترہوگی، گرینڈ ٹیچر الائنس احتجاج نہ کرے، مل بیٹھ کر معاملات حل کریں۔ دوسری جانب رانا مشہود نے گورنمنٹ ہائی سکول والٹن کا بھی دورہ کیا اور بچوں سے صفائی کرانے بارے انکوائری کی اور سچ بولنے پر بچوں کو سکول بیگ تقسیم کیے ۔ وزیر تعلیم نے بچوں سے صفائی کرانے پر سکول پرنسپل امجد رضا کو بھی معطل کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.