ٹریفک کے حادثہ میں9 سالہ بچی جاں بحق،میاں بیوی شدید زخمی

جمعہ 13 جنوری 2017 15:03

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) عارفوالا کے نزدیک ٹریفک کے حادثہ میں9 سالہ بچی جاں بحق میاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں بونگہ حیات کے نزدیک تیز رفتار مزداڈالہ نمبر5358/Z نے موٹرسائیکل نمبرOKL/5387 پر سوار فیملی کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں9 سالہ مختار بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ محمد بشیر اور اہلیہ زبیدہ بی بی شدیدزخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدادکیلئے اور جاں بحق بچی کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا مزداڈالہ ڈرائیور ظفر علی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔