آسٹریلوی وکٹ کیپر میتھیوویڈ نے 5 سال طویل انتظار کے بعد ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی

جمعہ 13 جنوری 2017 15:21

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) آسٹریلوی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیوویڈ نے 5 سال طویل انتظار کے بعد ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی، انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری سکور بنائی۔

(جاری ہے)

ویڈ نے 2012ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن وہ 82 میچز میں سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے تھے، جمعہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں انہوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ویڈ 100 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ ویڈ 2006ء کے بعد برسبین میں ون ڈے سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی وکٹ کیپر ہیں، اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ نے اس سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف میچ میں سنچری بنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :