کٹھو عہ میںمسلم بستی کو آگ لگانے کا وا قعہ47ء کا قتل عام دہرانے کی کوشش

بی جے پی اور آر ایس ایس مسلم کش فسادات کی فضا سازگار بنارہی ہے، جہاد کونسل اور دیگر کا ردعمل

جمعہ 13 جنوری 2017 15:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) متحدہ جہاد کونسل ،جمعیت اہلحدیث، اسلامک پولٹیکل پارٹی اور دیگرنے کٹھو عہ میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم بستی کو آگ لگانے کے وا قعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عرصے سے مسلما نا ن جمو ں کو ہر سطح پر ہرا سا ں کیا جا رہا ہے اس لئے وہ خودکو غیر محفو ظ محسو س کر رہے ہیں۔جہاد کونسل کے سکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین نے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مقبوضہ ریاست کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتی ہے اور مسلم کش فسادات کے لئے فضا سازگار بنائی جا رہی ہے۔

نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی وہ مقبوضہ کشمیر میں بھی قتل عام کے لئے انتہا پسند اور شر پسندو ہندوئوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی برداری کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔جمعیت اہلحدیث نے تشویش کا اظہا ر کر تے ہوئے حا لا ت کو مزید مخدو ش ہونے سے بچا نے کیلئے مو ثر اقدا مات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور متاثرین کوانصا ف فر اہم کرنے کی اپیل کی۔ اسلامک پولیٹکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے کہا کہ بی جے پی کی پٴْشت پناہی میں آر ایس ایس موقعہ کی تلاش میںہے کہ کب وہ1947 کا قتل عام دہرائیں۔انہوںنے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مسلمانانِ جموں کے خلاف سازشیں رچی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :