مانیٹرنگ اسسٹنٹس میں کل 1068 موٹر بائیکس تقسیم کی جائیں گی،رانا مشہود احمد

جمعہ 13 جنوری 2017 15:27

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) صوبائی وزیربرائے سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد کل ہفتہ کو ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے آفس میں مانیٹرنگ اسسٹنٹس میںموٹر بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے ، ہفتہ کو صوبہ کے تمام اضلا ع میں تقریبات کے دوران مانیٹرنگ اسسٹنٹس میں 1068 موٹر بائیکس تقسیم کی جائیں گی جبکہ لاہور میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں صوبائی وزیر برائے سکول ایجو کیشن رانا مشہود احمد مانیٹرنگ اسسٹنٹس میں موٹر بائیکس تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :