دبئی، سپر مارکیٹ میں چھپ کر چوری کرنے پر گرفتار بھارتی پینٹر مقامی عدالت میں پیش

جمعہ 13 جنوری 2017 16:08

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) دبئی کی سپر مارکیٹ میں چھپ کر چوری کرنے والے بھارتی پینٹر کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں ملزم نے ہزاروں درہم مالیتی موبائل فونز اور نقدی چرانے کا اعتراف کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے مقامی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ کاروباری اوقات کے دوران شاپنگ مال کے گودام میں چھپ گیا رات ایک بجے عملہ کے جانے بعد اس نے کائونٹر میں سے مختلف مالیتی کرنسی نوٹ اور متعدد موبائل فونز چرائے اور اپنے ساتھی فرار ہو گیا تھا ۔

پولیس نے جائے واردات سے لئے گئے فنگر پرنٹس کے فرانزک ٹسٹ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا ساتھی ابھی تک مفرورہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔ پولیس نے بھاتی پینٹر چے چرائی گئی تمام اشیاء اور 2000 درہم بر آمد کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :