محکمہ بہبود آبادی کے 752 ملازمین کو نئے مالی سے کے بجٹ میں تاریخ تقرری سے نارمل میزانیہ پر منتقل کیاجائے تاکہ اس محکمہ میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین دل جمی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکیں

تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع میرپور کے صدر سید قیصر شیراز کاظمی کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 13 جنوری 2017 16:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع میرپور کے صدر سید قیصر شیراز کاظمی نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی کے 752 ملازمین کو نئے مالی سے کے بجٹ میں تاریخ تقرری سے نارمل میزانیہ پر منتقل کیاجائے تاکہ اس محکمہ میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین دل جمی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکیں ۔ ان خیالات کاانہوں نے بہبود آبادی و فیملی پلاننگ ضلع میرپور کے دفتر کے دورہ کے ملازمین غیر جریدہ سے کیا اجلاس سے چوہدری پرویز رشید ، چوہدری طارق ، ذوالفقار علی ، فیصل زاہد، مرزاکرمت جرال ،طارق ملک ، زاہد حسین ، محمد ندیم اسحاق ، راجہ قیصر اقبال و دیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ فیملی ویلفیئراسسٹنٹ میل اور فی میل کو منظور کر دہ پی سی ون کے تحت اپ گریڈ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سوشل موبلائز جو کہ بالمقطع 7 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں کو لیبر اور وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق چودہ ہزار ماہانہ مقرر کیا جائے مقررین نے کہا کہ کلریکل سٹاف کو آزادکشیر کے دیگر محکمہ جات کے کلریکل سٹاف کی طرح جولائی 2016 سے اپ گریڈ کیا جائے اور درجہ چہارم کے ملازمین کو رولز کے مطابق پر موٹ کیا جائے اور درجہ چہارم کے ملازمین کو رولز کے مطابق پرموٹ کیا جائے اور ٹائم سکیل بھی دیا جائے ۔

صدر غیر جریدہ سید قیصر شیراز کاظمی نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میرپور کے ملازمین سے 15دسمبر کو الیکشن کے حوالے سے کیا گیا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائیگا اس سلسلہ میں ووٹنگ لسٹ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے آخر میں بہبود آبادی ضلع میرپور کی طرف سے زاہد حسین ، راجہ قیصر اقبال ، ندیم اسحاق نے سید قیصرشیراز کاظمی ، پرویز شید و دیگر کو ملازمین بہبود آبادی کی ووتنگ لسٹ پیش کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :