تارکین وطن کشمیری ہمارا سرمایہ ہیں اور ملک کے بلا تنخواہ سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں‘ملکی ترقی اور تحریک آزاد کشمیر کو اجاگر کرنے کا سہرا تارکین وطن کشمیریوں کے سر جاتا ہے

گرداور محکمہ مال عبدالرشید قریشی کا لیڈز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب

جمعہ 13 جنوری 2017 16:12

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) گرداور محکمہ مال عبدالرشید قریشی نے کہا ہے کہ تارکین وطن کشمیری ہمارا سرمایہ ہیں اور ملک کے بلا تنخواہ سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ملکی ترقی اور تحریک آزاد کشمیر کو اجاگر کرنے کا سہرا تارکین وطن کشمیریوں کے سر جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لیڈز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب میں سابق کوآرڈی نیٹر ساجد علی قریشی،راجہ ظہیر،کامران اقبال مغل،خان ساجد محمود،راجہ خالد محمود،عبدالرئوف سہگل،شوکت محمود قریشی ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ساجد علی قریشی نے عبدالرشید قریشی کی محکمہ مال آزاد کشمیر کے لئے سراہتے ہوئے عبدالرشید قریشی ایک نہایت دیانتدار اور محنتی شخص ہیں اور محکمہ مال کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

تارکین وطن کشمیریوں نے بلا شبہ آزاد کشمیر کے تمام شعبہ جات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔زرمبادلہ کی شکل میں آزاد کشمیر وپاکستان کو کثیر سرمایہ بھیج رہے ہیں۔مسئلہ کشمیر تارکین وطن کشمیریوں کی بدولت زندہ ہے اور انشاء الله بہت جلد تارکین وطن کشمیریوں کی جدوجہد لائیگی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :