ڈالر، ریال اور درہم کی قدروں میں استحکام، پائونڈ کی قدر میں کمی، یورو کی قدر میں اضافہ

جمعہ 13 جنوری 2017 16:19

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں مندی اور یورو کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں 62 پیسے کی کمی رونماء ہوئی تاہم یورو کی قدر میں سنگل پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر مستحکم رہی۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 129.04 روپے سے کم ہو کر 128.42 روپے اور قیمت خرید 125.98 روپے سے کم ہو کر 125.38 روپے پر بند ہوئی تاہم یورو کی قیمت فروخت 112.04 روپے سے بڑھ کر 112.05 روپے اور قیمت خرید 109.38 روپے سے بڑھ کر 109.40 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :