ریال میڈرڈ کی ٹیم اسپینش کوپا ڈیل رے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 13 جنوری 2017 16:20

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ریال میڈرڈ کی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی، ریال میڈرڈ نے پری کوارٹرفائنل میں سیویلا کلب کو ایگریگیٹ سکور 6-3 گولز سے شکست دی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیکنڈ لیگ میچ 3-3 گولز سے برابر رہا تھا۔

(جاری ہے)

کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل سیکنڈ لیگ میچ میں ریال میڈرڈ اور سیویلا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا، کھیل کے آخری لمحات میں کریم بینزیما نے شاندار گول کر کے مقابلہ 3-3 گولز سے برابر کر دیا، اسطرح ایگریگیٹ سکور 6-3 کی بدولت ریال میڈرڈ کی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی۔

فرسٹ لیگ میں ریال میڈرڈ نے سیویلا کو 3-0 گولز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :